راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے اپنے اور خاندان پر
بہار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اسمبلی کے لیڈر سشیل کمار مودی کے مال۔مٹی کے مبینہ اسکینڈل کے الزام پر آج جوابی حملہ کرتے ہوئے ان الزام کو بے
بنیاد بتایا اور کہا کہ پٹنہ کے سنجے گاندھی زولوجیکل پارک کو ایک روپے کی
بھی مٹی نہیں بیچی گئی۔مسٹر یادو
نے یہاں دس سرکلر روڈ پر واقع اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کے راجیہ
سبھا ممبر پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر پریم چند گپتا کی موجودگی میں
منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے مسٹر مودی ان کے اور
خاندان پر پٹنہ کے سگنا موڑ واقع زیر تعمیر مال کی مٹی 90 لاکھ روپے میں
پٹنہ کے زولوجیکل پارک میں بیچے جانے کا الزام لگا رہے ہیں۔